Sunday 29 June 2014

عہد رمضان

عہد رمضان

                   (SAd special)





آؤ پھر عہد کریں اس رمضان
لڑیں گے نہ بھڑیں گے اس رمضان
پڑھیں گے پورا قران اس رمضان

رکھیں گے روزے, پڑھیں گے تراویح
کھائیں گے سحری، پئیں گے افطاری
کھل کے کریں گے سب اہتمام اس رمضان

کرتے رہیں گے مساجد کو آباد اس رمضان
پڑیں گے نہ ٹھنڈے گزرے گا جو آدھا رمضان
اٹھائیں گے جو مزہ ذکر خدا میں اس رمضان

سیکھیں گے دین کو، سکھائیں گے دین کو اس رمضان
پھیلائیں گے دین کو پورے جہاں میں اس رمضان
بھولیں گے نہ دین کو گزر جائے گا جو یہ رمضان

نکلیں گے جو گھر سے مسجد کے لئے اس رمضان
بھٹکتے پھریں گے نہ بازار ہم اس رمضان
کریں گے جو عبادت، پڑھیں گے جو نوافل اس رمضان

نہ دیں گے دھوکہ کسی کو اس رمضان
رکھیں گے جو نیتیں صاف اس رمضان
بڑھائیں گے نہ خود سے دام اس رمضان

چوری چکاری سے کریں گے اجتناب 
فلمیں ڈرامے نہ دیکھیں گے اس رمضان 
کیا ہم سنیں گے گانے اس رمضان؟

بغض، غیبت اور جھوٹ سے پرہیز کریں گے اس رمضان
دعوت شاوت اور دکھاوا شکھاوے سے بچیں گے اس رمضان
کرتے ہوۓ افطاری غریبوں کا بنائینگے دسترخوان اس رمضان

لے بھائی پھر سے آ گیا ہے رمضان
مانگ لے معافی، بنا لے نام اس رمضان
بھول جا دنیا، کر لے تو تیاری اس رمضان

کر لے رب کو یاد اس رمضان
ارے گڑ گڑا لے تو اس رمضان
پھر شاید موقع نہ ملے اگلے رمضان

آتا ہے جب بھی یہ رمضان
لاتا ہے نعمتیں بیشمار یہ رمضان
اٹھا لے فائدہ، نہ کر بے فرمانی اس رمضان

دے دے صدقہ، فطرانہ اور زکات اس رمضان
منا لے سب روٹھے رشتے دار اس رمضان
کیا سوچتا ہے، کیا یونہی گزار دے گا یہ بھی رمضان؟

ہے ابھی سانس باقی تو آس باقی
کب تک رہے گا آخر تو باغی
موقع ہے مانگ لے معافی اس رمضان

ہے وہ رب رحمان، ہے اسکی اونچی شان
بندے ہیں سب اسکے، رکھتا ہے وہ سب کا مان
فکر نہ کر معاف کر دیگا سارے گناہ اس رمضان


پتا نہیں میں اس کا شعرنہیں لکھ پا رہا. جب بھی لکھنے لگتا ہوں یہ نظم اور بڑی ہو جاتی ہے اور میری کوہشش تھی کہ میں اس کو مختصر رکھوں مگر اب ایسا  ممکن نہیں لگ رہا. اگر آپ اس میں کچھ شامل کرنا چاہتے ہیں تو ضرور مجھے اگاہ کریں.

شکریہ !!!

No comments:

Post a Comment