Sunday 15 April 2018

فوجی جوان

فوجی جوان

                    SAd Special




میں فوجی! فوجی جوان ہوں
بہادراور سخت جان ہوں

مضبوط مثل چٹان ہوں
دشمن پر بھاری سرطان ہوں

سرحدوں کا محافظ
وطن پر جانثار ہوں

میں فوجی! فوجی جوان ہوں
بہادراور سخت جان ہوں

پاک فوج کی آن
ملک کی شان ہوں

محبت الفت کا ترکھان ہوں
محنت مشقت کا دربان ہوں

نظم و ضبط سے لیس
ہمہ وقت چوکس اور تیار ہوں

میں فوجی! فوجی جوان ہوں
بہادراور سخت جان ہوں

جان ہتھیلی پر رکھ کر
لڑنے کو بے تاب ہوں

دہشت گردی کی جنگ میں
سیسہ پلائی دیوار ہوں

اپنوں، سپنوں سے دور
میں کروڑوں دھڑکنوں کا معمار ہوں

میں فوجی! فوجی جوان ہوں
بہادراور سخت جان ہوں

میں چاہے سندھی ہوں
یا بلوچستان ہوں

میں چاہے پنجابی ہوں 
یا پٹھان ہوں

میرا مسکن پاکستان
اور میں پاکستانی بلوان ہوں 

میں فوجی! فوجی جوان ہوں
بہادراور سخت جان ہوں

میرے سامنے کوئی بپھرا طوفان ہو
یا کوئی جنگل سنسان ہو

دریا کی موج مہلک
یا صحرا کی تپش ہلکان ہو

فضل الہی جب ساتھ تو
ہر امتحان میں منصور و کامران ہوں

میں فوجی! فوجی جوان ہوں
بہادراور سخت جان ہوں

Saturday 7 April 2018

قصہ

قصہ
                             نائیل




ہائے! کیا سناؤں
اس پری کا قصّہ

جس کی اک مسکان سے
میری صبح کھل جاتی ہے

جس کے آنے سے
میری سانس رک جاتی ہے

نجانے کتنا روشن ہے
اس کا چہرہ

جو اسکی اک جھلک سے
مجھے راحت مل جاتی ہے

بڑی مدت سے چاہ ہے
اس کو پانے کی

مگر دقت بس اتنی سی ہے
کہ چاہ کر بھی اس کو پا نہیں سکتے

دل لگا کر بھی
اس کو بتا نہیں سکتے

شاید اس کو معلوم بھی ہو
مگر پھر بھی کبھی جتا نہیں سکتے

اکثر نظریں ملاتے، نظریں چراتے
ہم پکڑے جاتے ہیں

آتے جاتے سامنے
اسی کو پاتے ہیں

کبھی سوچتے سوچتے تھم جاتے ہیں
کبھی کہتے کہتے لب سی جاتے ہیں

شاید اسلئے کہ ہم سہم گئے ہیں
غم معارفت میں بہک گئے ہیں

اور کچھ زمانے کے اصول بھی
ہماری چاہت کی زنجیر بن گئے ہیں

کیا یہ سلسلہ ایسے ہی چلتا رہے گا
جواب سننے کو کان ترس گئے ہیں

دنیاوی قانون ضابطے انسان بناتے ہیں
کیا انکو بدلنے سے انسان دھک گئے ہیں

قصہ مختصر سہی مگر جامع ہے
کیونکہ زندگی کا مقصد واضح ہے

پھر کیوں ہم پڑھ لکھ کر بھی جاہل ہیں
اور ہمارے ضمیر ہماری طرح کاہل ہیں

کچھ بدلنا ہے تو خود کو بدلو
سوچ بدلو، سماج بدلو

ورنہ خود بدلے بغیر
دنیا بدلنا بیکار ہے

کیونکہ ہماری دنیا ہم سے شروع
اور ہم پر ہی ختم ہے

ہم ہیں تو ہماری دنیا ہے
اگر ہم ہی نہیں تو یہ سب بیاباں ہے

اور" ہم" کیا ہوں؟
ہم بندہ خدا وند ہیں، بندہ خدا وند ہیں....