خطا ہوگئی
نائیل
ہم تمھارے شہر میں تھے
کہ تمہارا گمان ہوا
تمہارا گمان ہوا
یہ جانتےہوئے بھی کہ
اب تم میرے نہیں ہو
کسی اور کے ہو چکے ہو
آج سے نہیں، کچھ لمحوں سے نہیں
برسوں سے کسی اور کے ہو چکے ہو
مگر پھر بھی تمہارا گمان ہوا
سارا شہر روشنیوں سے جگمگا رہا تھا
زندگی کی نوید سنا رہا تھا
اور ہم تمہارا گمان کر بیٹھے
دیکھو کیسی خطا ہو گئی
غلطی سے دعا مانگ بیٹھے
دعا میں تمھیں مانگ بیٹھے
زندگی میں پہلی بار تمہارا نام لے کر
تمھیں مانگ بیٹھے
یہ جاننے بوجھنے کے باوجود کہ
اب تم کسی اور کے ہو چکے ہو
ہم تمھیں مانگ بیٹھے
دیکھو کیسی خطا ہوگئی
تمھارے لئے خوشیاں مانگتے مانگتے
تباہی مانگ بیٹھے
اب کیا کریں، کسی سے کیا کہیں
جب خود جانتے بوجھتے
ایسی خطا کر بیٹھے
عاشقی کا دعوہ کرتے تھے
عشق کو ہی داغ لگا بیٹھے
Betway Casino Review and Welcome Bonus [2021]
ReplyDeleteBetway Casino Review - 울산광역 출장샵 Honest 군산 출장마사지 Review of the brand Betway Casino, bonuses, software, 태백 출장샵 support 제주 출장안마 and games. Find out more here! Rating: 9/10 · Review by Dr 제주 출장안마