Wednesday, 25 November 2026

شکوہ، شکایت

شکوہ، شکایت
نائیل




وہ روز ہنستے ہیں
وہ روز روتے ہیں

کبھی ہم سے شکوہ کرتے ہیں
کبھی ہماری شکایت کرتے ہیں

ہم سے دور ہو کر بھی
ہمیں یاد رکھتے ہیں

ایک ہم نادان ہیں
جو ہمیشہ سے بے خبر ہیں

اور ایک ہمارا رب ہے
جو ہمیشہ سے باخبر ہے

جو دلوں کے سارے راز
سب سنتا ہے سب جانتا ہے

شکایتوں کے پیچھے چھپی محبت بھی
شکوؤں کے پیچھے چھپی رغبت بھی

ظالم کے منہ سے نکلے لفظ بھی
اور مظلوم کے دل سے نکلی عرض بھی

عاشق کے سینے میں چھپا قرب بھی
اور معشوق کے ظرف کا سخن بھی

وہ سب جانتا ہے
وہ سب جانتا ہے

چاہے کوئی شکوہ کرے نہ کرے
چاہے کوئی حال دل بیان کرے نہ کرے

وہ سب جانتا ہے
وہ سب جانتا ہے

No comments:

Post a Comment