معصوم سی لڑکی
SAd Special
سیدھی سادھی معصوم سی لڑکی
خدا کرے تم سدا مسکراتی رہو
بھولی بھالی نازک سی کلی
خدا کرے تم سدا مہکتی رہو
خدا کرے تم سدا مسکراتی رہو
بھولی بھالی نازک سی کلی
خدا کرے تم سدا مہکتی رہو
ہنستی ہنساتی مسکراہٹیں بانٹتی
تم سدا کھلکھلاتی رہو
لہلہاتی گنگناتی تڑیاں لگاتی
تم سدا چہکتی رہو
چڑتی چڑاتی نخرے دکھاتی
تم سدا چلبلاتی رہو
سجتی سنورتی کاجل سورمہ لگاتی
تم سدا سنورتی رہو
سجتی سنورتی کاجل سورمہ لگاتی
تم سدا سنورتی رہو
ملتی ملاتی سہیلیاں بناتی
عیدی دیتی عیدی مانگتی
تم سدا عید مناتی رہو
روتی دھوتی احساس دلاتی
تم سدا غم طرازتی رہو
چھپتی چھپاتی نظروں سے نظریں چراتی
دعا ہے کہ تم جیسی ہو ہمیشہ ویسی ہی رہو
Diplomatic statement
یار آپ لوگوں کو تو پتا ہی ہے کہ اول تو ہمیں کوئی لڑکی گھاس نہیں ڈالتی اور دوسرا میں تو معصوم سا بندہ ہوں اور ایسی ویسی نظم لکھنے کا قائل بھی نہیں ہوں. یہ ایک تجربہ تھا. چوں کہ میں سیکھنے کے مراحل میں ہوں تو میں نے سوچا اس طرح کی بھی کوئی نظم لکھ لیتے ہیں. اس سے پہلے بھی ایک ایسی ہی نظم لکھی تھی 'پری نما شہزادی' مگر اس کو مکمل نہیں کر سکا. اس لیے اس کو نظم ہی سمجھنا ہے کچھ اور نہیں (کچھ اور سمجھ بھی لیا تو کیا فرق پڑتا ہے)....
wink! wink!
No comments:
Post a Comment