جواب
نائیل
اک ہی سوال تھا
اک ہی جواب تھا
معشوق سے سوال تھا
ناں میں ہی جواب تھا
قصہ تو وہیں تمام تھا
پھر کیوں اتنا اہتمام تھا
دکھ درد کا جو نظام تھا
فضول میں ہی رواں تھا
عشق کا یہی فلسفہ تھا
عشق کا یہی تقاضا تھا
معشوق کی رضامندی پر
سارا جہاں قربان تھا
نفی میں بھی تو شاد تھا
نَفیءِ حَیات میں کامران تھا
انکار نے سب کچھ بھولا دیا
سارے اسباق کو جھٹلا دیا
رنجھ کو دل میں بسا لیا
غم کا تاج سر سجا لیا
انا سے جب ہاتھ ملا لیا
عرضی کو جینے مرنے کا مسئلہ بنا لیا
ریت رواجوں کو ٹھکرا دیا
گناہ کے رستے کو اپنا لیا
پانے کو تو پا لیا
مگر عشق کو بلی چڑھا دیا
عقیدت کے جذبے کو
ہوس نے عشق خام بنا دیا
جب تک ہوش آیا
سب کچھ ہی گنوا دیا
کوسنے سے من بہلا لیا
مگر پاپ نے ڈنکا بجا دیا
پھر کیا دن کیا رات
بس مسجد کو ٹھکانہ بنا لیا
رو رو کر فسانہ بنا دیا
معافی کی طلب نے جوگی بنا دیا
معاقب خود کو کہلوا لیا
پھر بھی سجدے میں سر جھکا دیا
ساری زندگی کے لئے
اک ہی کھٹکا لگتا رہا
جو رب نے معاف نہ کیا
اگر دوزخ کو ٹھکانا بنا دیا
تو سب کچھ ہی ہار دیا
رسوائی نے گلے لگا دیا
مگر پھر قرآن نے سہارا دے دیا
میرے رب نے خود کو رحمٰن اور رحیم بتلا دیا
مغفرت کا رستہ دکھلا دیا
زخم پر مرہم لگا دیا
بھولے بھٹکوں کو رستہ دکھلا دیا
اپنی عظمت سے یہ نظام حیات چلا دیا
کافی دنوں سے ایک غزل جو لکھی ہوئی ہے اس کو مکمل کرنے کی کوہشش کر رہا تھا مگر کوئی فاقہ نہیں ہو رہا تھا تو آج مینے سوچا کچھ نیا لکھتے ہیں تو بس پھر بغیر کچھ سوچے سمجھے لکھنا شروع کر دیا اور جب اس کا اختتام ہوا تو کچھ ایسی ہی چیز میرے سامنے آگئی اور مجھے ایسے ہی چیزیں لکھنا پسند ہے. امید کرتا ہوں.
اعلان:-
آپ لوگوں کو بتا کر مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ یہ میری G+ پر ٤٩ کاوش ہے. اب آپ میری بلاگ کھولیں گے تو کہیں گے کہ یہ تو تو پچاسویں ہے مگر نہیں. ایک نظم مینے لکھی تھی اور پبلش بھی کی تھی بلاگ پر مگر آپ لوگوں کو پڑھائی نہیں تھی. تو سوال اٹھا کہ پھر یہ ٤٩ کیسے ہے تو اس بلاگ میں ٢ blogs ایسی ہیں جو مینے کسی سے لی ہیں اور وہاں بتایا ہوا ہے. اسی لئے میری اگلی کاوش ٥٠ ہو گی اور وہ ہو گی بھی پڑھنے لائق تو اس کا لازمی انتظار کی جئے گا.
شکریہ!!!!
No comments:
Post a Comment