انقلابی
(SAd Special)
سن او انقلابی
یوں تو انقلاب نہیں لاتے انقلابی
یوں تو جنوں کا ضیاع نہیں کرتے انقلابی
ظلم و ستم سے ستائے ہوتے ہیں انقلابی
مصیبتوں اور لغزشوں سے نہیں گھبراتے انقلابی
اک پختہ عزم کے تحت ہی نکلتے ہیں انقلابی
بھوک اور پیاس سے نہیں گھبراتے انقلابی
خود دنیا جہاں کی مشکلیں جھیل کر
دوسروں کو راحت پہنچاتے ہیں انقلابی
مرنے مارنے سے کبھی نہیں کتراتے انقلابی
خود دنیا جہاں کی مشکلیں جھیل کر
دوسروں کو راحت پہنچاتے ہیں انقلابی
مرنے مارنے سے کبھی نہیں کتراتے انقلابی
چوٹ کھا کر شکوہ شکایت نہیں کرتے انقلابی
اپنے زخموں کو دیکھ کر حوصلے بڑھاتے ہیں انقلابی
رکاوٹیں تو دور کی بات ہے
کبھی گولیوں سے بھی نہیں شرماتے انقلابی
کبھی گولیوں سے بھی نہیں شرماتے انقلابی
شیر کی طرح لڑتے ہیں انقلابی
عورتوں اور بچوں کو ڈھال نہیں بناتے انقلابی
دکھا کر سینہ چڑھ دوڑھتے ہیں انقلابی
عورتوں اور بچوں کو ڈھال نہیں بناتے انقلابی
دکھا کر سینہ چڑھ دوڑھتے ہیں انقلابی
اسی لئے تو نت نئی سازشیں نہیں بناتے انقلابی
اک فیصلے پر ڈت جاتے ہیں انقلابی
دھن سے زیادہ من کی سنتے ہیں انقلابی
پھر کسی کی کال پر بپھرتے نہیں ہیں انقلابی
عوام کی امنگوں کا عکس ہوتے ہیں انقلابی
ہر دکھ درد میں ساتھ نبھاتے ہیں انقلابی
راتوں کو چھپ کر گھر کو بھاگ نہیں جاتے انقلابی
آخر حقوق کی خاطر ہی تو سڑکوں پر نکلتے ہیں انقلابی
غلامی کی زندگی سے نجات دلاتے ہیں انقلابی
اور یہ عوام بھی بڑی ظالم ہے او انقلابی
ہر دکھ درد میں ساتھ نبھاتے ہیں انقلابی
راتوں کو چھپ کر گھر کو بھاگ نہیں جاتے انقلابی
آخر حقوق کی خاطر ہی تو سڑکوں پر نکلتے ہیں انقلابی
غلامی کی زندگی سے نجات دلاتے ہیں انقلابی
اور یہ عوام بھی بڑی ظالم ہے او انقلابی
بیٹھا کر سروں پر خود بناتی ہے انقلابی
پھر جرنیل تو کیا آمر سے بھی معافی منگواتے ہیں انقلابی
بس لوگوں کے گھروں میں آگ نہیں لگاتے انقلابی
لوگوں کی پگھڑھیاں نہیں اچھالتے انقلابی
جھوٹے الزاموں سے نہیں ڈراتے دھمکاتے انقلابی
جھوٹے الزاموں سے نہیں ڈراتے دھمکاتے انقلابی
کوئی ساتھ دے تو ٹھیک، نہ دے تو بھی نہیں کوستے انقلابی
مدد کے لئے کسی امپائر کا سہارا نہیں لیتے انقلابی
ہاں کوئی خودی آجائے تو گلے سے لگاتے ہیں انقلابی
اپنے سارے دکھڑے تب ہی سناتے ہیں انقلابی
انصاف کی امید رب سے ہی لگاتے ہیں انقلابی
پھر اسی کی مدد سے ہی ملتی ہے کامیابی
پھر اس کے بعد ہی تو بنتا ہے اصل انقلابی
پھر اس کے بعد ہی تو بنتا ہے اصل انقلابی
میری یہ آزاد نظم تقریباً ٢٨ اگست ٢٠١٤ کو مکمل ہو گئی تھی مگر حالات نزاکت کی وجہ سے اس کو آپ کے سامنے پیش نہیں کر سکا. میرے خیال سے ہمیں کبھی کبھار مشکل حالات میں صبروتحمل سے کام لینا پڑتا ہے اور ہمارایک غلط قدم ،الک اور قوم کے لئے وبال جان بن سکتا ہے. شاید اسی حکمت کے تحت آج تک یہ آپ کو پیش نہیں کی. خیر آپ اس کو ضرور پڑھیے گا اور اپنی آرا سے مجھے ضرور آگاہ کی کیجئے گا. اور ہاں اردو ادب کی فکر ذرا کم کیجئے گا، کیوں کہ آپ جو سوچ رہے ہوں گے وہ غلط بھی ہو سکتا ہے اور اس میں میرا اور آپ کا قصور نہیں ہے.
شکریہ!!!!
No comments:
Post a Comment