اعتدال
SAd
بات عزت ذلت کی نہیں
بات حق کی ہو تو بہتر ہے
اگر بات عزت کی آجائے تو
عزت رکھنا اور کرنا بہتر ہے
اور اگر بات ذلت تک چلی جائے
تو ذلت میں صبر کرنا بہتر ہے
لڑنا، مارنا اور پیٹنا کوئی حل نہیں
غصے میں ضبط رکھنا بہتر ہے
دکھ، درد، تکلیف سب زندگی کا حصہ ہیں
کسی کو قصدً ایذا نہ پہنچانا بہتر ہے
اچھا سوچنا اور اچھا کرنا مقصد ہے
برائی کو جڑ سے اکھاڑنا بہتر ہے
انا پرستی بذات خود تباہی ہے
ہمیشہ تباہی سے بچنا بہتر ہے
میاں بیوی دو جسم سہی مگر ایک جان ہیں
کبھی اپنی چلانا، کبھی اسکی پر چلنا بہتر ہے
دین دین ہے، دین پر عمل کرنا کامیابی ہے
دین سیکھنا اور سیکھ کر سیکھانا بہتر ہے
مساوات ہی ہر متحد قوم کا درس ہے
فتنے اور انتشار سے اجتناب بہتر ہے
بے وجہ کسی سے منہ موڑنا اچھی بات نہیں
دوسرے کو بھی اپنے جیسا سمجھنا بہتر ہے
ہر شہ میں اعتدال سے چلنا کٹھن ہے مگر
اعتدال کو زندگی کا اصول بنانا بہتر ہے
No comments:
Post a Comment