صدائے کافر
SAd
Add caption |
ہم بندے غافل فاسق ہیں
ہمیں آدابِ محمد کون سیکھائے
ہم کافر کافر کی پکار سنیں
ہمیں کفر سے نجات کون دلائے
کیا نبی کی عظمت، کیا نبی کا رتبہ
ہمیں بابِ فرزندی کون پڑھائے
ہم مشرکوں میں آنکھ کھولیں
ہمیں شرک سے کون بچائے
مسلم ملا ہمارے خون کے پیاسے
ہم تک پیغامِ ربی کون پہنچائے
رب نے زندگی دی، رب ہی مالک
مگر عبدللہ یہ بات سمجھ نہ پائے
رب کے کام رب ہی جانے
بھئی تو کیوں اپنے فیصلے سنائے
جب منصف ہی معتصب
تو انصاف کی امید کون لگائے
ہم بندے غافل فاسق ہیں
ہمیں آدابِ محمد کون سیکھائے
No comments:
Post a Comment