حسینہ چال باز
SAd Special
اف!!! اف!!! اف!!!
لڑکی تھی وہ شاندار
لومڑی جیسی تیز
اور مورنی جیسی چال ڈھال
شوخ گلابی سرخی
اور آنکھوں کا کاجل جاندار
سنہرے گنگرالے بال
اور جلوہ اسکا بے مثال
سر پر ہلکا سا دوپٹہ
باقی سب خاکسار
دودھ ملائی جیسی حسین
تھی وہ حسینہ چال باز
دکھنے میں معصوم
تھی اک نمبر کی دھوکے باز
بڑی ہوشیاری سے چنتی شکار
پھر بناتی بیوقوف بار بار
فریبی، جھوٹی، مکار
نہ تھی ذرا بھی شرمسار
بد قسمتی دیکھو
مل گئی غلطی سے ایک بار
دیکھتے ہی اس کو
ہوگئی بتی گل پورے سات بار
نظر چرائی، جان چھڑائی
پھنسا گئی پھر بھی پورے آٹھ بار
اڑتی پھرتی پتنگ جیسی
ملی مجھ کو پہلی دفعہ اتوار بازار
سلام دعا کیا ہوئی
بن گئی پڑوسن ہاتھوں ہاتھ
میں بھولا آگیا باتوں میں
پوچھے صرف سوال چار
گم کیا ہوا بٹوا میرا
لے بیٹھا اسے کچھ آنے ادھار
واپس لینے پہنچ گئی دفتر
دھنگ رہ گئے میرے سارے یار
اسی بہانے لے گئی مجھ کو
تھا کوئی ہوٹل فائیو سٹار
میرے دل میں لڈو پھوٹے
اور اس کی ہوگئی اگلی چال تیار
ایک کے بعد ایک
سناتی گئی قصے پراسرار
اچھا خاصا دانش مند
بن گیا بدھو متعدد بار
دے کر پیسے کا لالچ
رکھ دی سامنے سکیم خمار
ہائے اس کی آنکھوں کی چمک
بھلا دیے مجھے دستور کاروبار
آنکھوں پر پڑ گئی پٹی
کرنے لگ گیا عشق پر اعتبار
اس کی تھی ٹھگنے کی عادت
ہم نہیں پڑھتے تھے اخبار
لے لی ہم سے ساتھ جینے مرنے کی قسمیں
نبھانی تھی جیسے اس نے اسی سال
جیتتی گئی بھروسہ
اور لیتی گئی رقم ادھار
دے کر جھانسا
بولی کرنا ہے نیا کاروبار
ہے اس میں پیسا ویسا
ہوگا تمہارا منافع تمھارے ہاتھ
لگا گئی چوننا
روتا رہ گیا مجنو جانثار
کوتوال کو کیا شکایت کی
کر دی چھترول پورے گیارہ بار
پوچھا یاروں نے کیا کیا لے اڑی
بولا اسی لاکھ ساتھ میں گھر کا خرچہ پجھتر ہزار
لٹ گیا رے لٹ گیا بندو
کرنے چلا تھا دنیا پر انوکھا راج
آگئی عقل ٹھکانے
کر لی توبہ عشق سے اک آخری بار
شیخ چلی سے خواب دیکھا کر
بیچ رستے چھوڑ گئی حسینہ دھوکے باز
نہ چھوڑا کوئی پیسا ویسا نہ چھوڑی کوئی گاڑی واڑی
سب کچھ لوٹ کر لے گئی حسینہ چل باز
DEDICATED TO ALL CROOKS
No comments:
Post a Comment