Saturday, 14 August 2021

قریب آؤ

قریب آؤ 
    نائیل                              




آؤ سجن میرے قریب آؤ 
مجھے گلے سے لگاؤ مجھے اپنا بناؤ 
کرو ہزار گلے چاہے ڈانٹ دو مجھے 
مگر نہ جاؤ مجھ سے دور نہ جاؤ 
میری تشنگی سمجھو میرے قریب آؤ 
مجھے گلے سے لگاؤ مجھے اپنا بناؤ 
میرے پاس کیا ہے اک تمھارے سوا 
جو تم بھی روٹھ گئے مجھے تنہا چھوڑ گئے 
تو کون مجھے اپنائے گا اپنا بنائے گا 
اپنا بنا بھی لے تو کیسے تمہاری طرح چاہے گا 
نہ جاؤ دور نہ جاؤ میرے قریب آؤ 
مجھے گلے سے لگاؤ مجھے اپنا بناؤ 
چلو اک پل کیلئے مان لیا ہم لاکھ برے ہیں 
تمھیں ذرا نہیں بھاتے تمھیں ستاتے ہیں 
فقط اسی وجہ سے تم نے ہمیں چھوڑ دیا 
کسی اور کو پا لیا اپنا بھی بنا لیا 
مگر ہماری یاد تو پھر بھی آئے گی 
بہت ستائے گی رات بھر جگائے گی 
تو پھر کیا کرو گے کس کو بلاؤ گے 
حال دل کس طرح چھپاؤ گے 
اپنا دکھڑا کس کو سناؤ گے 
ہمیں کیسے بھول پاؤ گے 
صنم اتنا پچھتاؤ گے تو کیسے جی پاؤ گے 
لوٹ کر ہمارے پاس ہی واپس آؤ گے 
جب لوٹنا ہی ہے تو لوٹ آؤ میرے قریب آؤ 
مجھے گلے سے لگاؤ مجھے اپنا بناؤ 


No comments:

Post a Comment