Sunday, 15 April 2018

فوجی جوان

فوجی جوان

                    SAd Special




میں فوجی! فوجی جوان ہوں
بہادراور سخت جان ہوں

مضبوط مثل چٹان ہوں
دشمن پر بھاری سرطان ہوں

سرحدوں کا محافظ
وطن پر جانثار ہوں

میں فوجی! فوجی جوان ہوں
بہادراور سخت جان ہوں

پاک فوج کی آن
ملک کی شان ہوں

محبت الفت کا ترکھان ہوں
محنت مشقت کا دربان ہوں

نظم و ضبط سے لیس
ہمہ وقت چوکس اور تیار ہوں

میں فوجی! فوجی جوان ہوں
بہادراور سخت جان ہوں

جان ہتھیلی پر رکھ کر
لڑنے کو بے تاب ہوں

دہشت گردی کی جنگ میں
سیسہ پلائی دیوار ہوں

اپنوں، سپنوں سے دور
میں کروڑوں دھڑکنوں کا معمار ہوں

میں فوجی! فوجی جوان ہوں
بہادراور سخت جان ہوں

میں چاہے سندھی ہوں
یا بلوچستان ہوں

میں چاہے پنجابی ہوں 
یا پٹھان ہوں

میرا مسکن پاکستان
اور میں پاکستانی بلوان ہوں 

میں فوجی! فوجی جوان ہوں
بہادراور سخت جان ہوں

میرے سامنے کوئی بپھرا طوفان ہو
یا کوئی جنگل سنسان ہو

دریا کی موج مہلک
یا صحرا کی تپش ہلکان ہو

فضل الہی جب ساتھ تو
ہر امتحان میں منصور و کامران ہوں

میں فوجی! فوجی جوان ہوں
بہادراور سخت جان ہوں

No comments:

Post a Comment