SAd vs Nael ERA
Beginning of SAd vs Nael Era.
Tuesday, 29 October 2019
مسکراتے رہتے ہیں
مسکراتے رہتے ہیں
نائیل
بڑے بوڑھوں سے سنا تھا
جنہیں عشق کا روگ لگ جائے
وہ اکثر مسکراتے رہتے ہیں
غم اپنا چھپاتے رہتے ہیں
ہم بھی کچھ دنوں سے
بلا وجہ مسکراتے رہتے ہیں
شاید عشق کے روگی ہیں
جو غم اپنا چھپاتے رہتے ہیں
Thursday, 17 October 2019
مدعا
مدعا
SAd
کسی اجنبی کے رخسار پر
ٹکی تھی نظر
مگر خیال ان کا تھا
برا حال جن کا تھا
ناراضگی واضح تھی
کچھ
بھلا
کیسے پوچھتے
جب سوال بھی ان کا تھا
جواب بھی ان کا تھا
کٹہرے میں تو ہم کھڑے ہوگئے
مگر سزا سے کیسے بچتے
جب مدعا بھی ان کا تھا
منصف بھی ان کا تھا
Tuesday, 8 October 2019
قبیح
قبیح
نائیل
میری دعا ہو تم، میری التجا ہو تم
میرے بے چین دل کی فریاد ہو تم
پر میں کیا کہوں، میں کیا کروں
جب تم میرے نصیب میں نہیں
میں آنسو بہاؤں، بلا وجہ شور کروں
میرا ظرف ابھی اتنا حقیر نہیں
میرا دل اب میرا مطیع نہیں
شاید میرا غم اتنا قبیح نہیں
Newer Posts
Older Posts
Home
Subscribe to:
Posts (Atom)